اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی دادو،خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ہے، دادو۔خضدارٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے سیلاب سے متاثرہ وسطی بلوچستان کے ایک بڑے حصے کو بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور وزیر اعظم بجلی کی سپلائی کی بحالی کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سبی سے کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن جس کے 10 ٹاورز سیلابی پانی کی وجہ سے گر گئے تھے ان کی بحالی کا کام 10 ستمبر تک مکمل ہو جانے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ سبی سے مچھ ٹرانسمیشن لائن پر بھی بحالی کا کام جاری ہے۔
ٹرانسمیشن لائن بحال
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی دادو،خضدار ٹرانسمیشن لائن بحال
Sep 06, 2022