سپریم کورٹ میں عمران کا 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا معاملہ چیلنج 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں الیکشن لڑنے کا معاملہ چیلنج کردیا گیاشہری آصف محمود نے عمران خان کیخلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا عمران خان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔عمران خان قومی اسمبلی کا پہلے بائیکاٹ کر چکے ہیں،نو حلقوں سے الیکشن جیت گئے تو ایک سیٹ رکھنا ہوگی،عمران خان کی چھوڑی 8 نشتوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن ہوگا، عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا بد نیتی اورخلاف آئین ہے، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو نو حلقوں سے الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔درخواست میں عمران خان، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔
عمران الیکشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...