موسم اور ماحولیاتی آفات کی پیشینگوئی ،پشاور میں پاکستان کا پہلا ایٹموسفیرک لائڈر آبزرویشن سٹیشن قائم 


اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) چین کی لانڑو یونیورسٹی کے شروع کردہ ''دی بیلٹ اینڈ روڈ'' لائڈر نیٹ ورک کے تحت پاکستان میں پشاور اسٹیشن قائم کر دیا گیا ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پشاور سٹیشن پاکستان کا پہلا ایٹموسفیرک لائڈر آبزرویشن سٹیشن ہے جو بنیادی ڈیٹا فراہم کر کے موسم اور ماحولیاتی آفات کی پیشین گوئی اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کے لیے کام کرے گا، جولائی 2022 کے آخر میں لی وورین، ایک انجینئر اور لی میشی، جو دونوں لا نڑو یونیورسٹی کے کالج آف ایٹموسفیرک سائنسز سے پوسٹ گریجویٹ ہیں، نے پشاور یونیورسٹی پاکستان کا دورہ کیا۔
 پیشینگوئی

ای پیپر دی نیشن