اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سیلاب زدہ علاقوں میں رابطوں کی بحالی کے لیے پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹروں کی بھرپور کاوشوں کے نتیجے میں غیر فعال سائٹس کی تعداد کم ہوکر 339 رہ گئی ہے جو کہ ملک بھر میں کل سائٹس کا 0.6 فیصد ہے۔ مزید برآں ملک بھر میں کنیکٹیویٹی کی فراہمی کے لیے آپٹیکل فائبر بیک ہال کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے حوالے سے پی ٹی اے عوام کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔ فی الوقت سیلابی پانی کی وجہ سے غیر فعال سائٹس ناقابل رسائی ہیں لیکن آس پاس کی دیگر آپریشنل سائٹس کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مواصلاتی تعطل نہ ہو۔
آپٹیکل فائبربحال
سیلاب سے متاثرہ ٹیلی کام سائٹس کی بےشتر تعداد جبکہ آپٹیکل فائبر مکمل بحال
Sep 06, 2022