اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کےلئے ایشاپیسفک ریجن پارلیمنٹس کے تیسرے علاقائی سیمینار کی میزبانی کرے گی، سیمینار 13اور 14ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس سیمینار کاانعقادقومی اسمبلی اور انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کے اشتراک سے کیاجارہا ہے۔ یہ سیمینار 13اور 14ستمبر کوپارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگاجس میں ایشیاپیسفک ریجن کے پارلیمانی وفود شرکت کریں گے۔ سیمینار کے افتتاحی اور اختتامی سیشن کے علاوہ 2 دن تک پینل ڈسکشنز اور بریک آﺅٹ ڈسکشنز ہوں گی ۔ سپیکر قومی اسمبلی خطبہ استقبالیہ دیں گے اور آئی پی یو کے سیکرٹری جنرل بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سیمینار کااختتامی سیشن 14 ستمبر کو ہوگا جس میں مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی ہوں گے۔
میزبانی