اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال۔محمد صادق سنجرانی نے قازقستان کے سفیر کو پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال اور نقصانات بارے تفصیلی آگاہ کیاصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔معاشی و تجارتی روابط کے فروغ سے علاقائی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی دونوں ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیںایوان بالا میں قازقستان، پاکستان دوستی گروپ موجود ہے دوستی گروپ کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جا سکتا ہے پاکستان اور قازقستان کے مابین بین الاقوامی فورمز کی سطح پر بھی بہترین تعلقات ہیںپاکستان اور قازقستان نے ہمیشہ بین الاقوامی اور علاقائی امور پر یکساں موقف اختیار کیا ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیںسی پیک اور گوادر پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیںپارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سے استحکام آئے گاپاکستان وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے ادارہ جاتی تعاون کی بدولت عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
صادق سنجرانی
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن محمد نبی نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران محمد نبی ان کی پوری ٹیم کی سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ محمد نبی اور ان کی ٹیم نے متعدد افراد کو سیلاب کے دوران اپنی جان کی پروا کئے بغیر سیلابی ریلوں سے بحفاظت ریسکیو کیا تھا جس کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا گیا ہے۔ صادق سنجرانی نے محمد نبی کی عوامی خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی اور ان کی خدمات کے صلے میں محمد نبی کواعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔
سماجی کارکن
چیئرمین سینیٹ