شدےد سےلاب کے بعدملکی اقتصادی اہداف پر نظر ثانی کی جارہی ہے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شدےد سےلاب کے بعدملک کے اقتصادی اہداف پر نظر ثانی کی جارہی ہےں اور اس سلسلے مےں وزارت خزانہ ،سٹےٹ بےنک اور دوسری وزارتوں کے تعاون سے ماہرےن نے کام شروع کر دےا ہے ۔آئی اےم اےف نے پہلے ہی کہہ دےا ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی سال رواں مےں 3.5فی صد کے تناسب سے ترقی کرے گی جو حکومتی ہدف سے کافی کم ہے، ،وزارت فوڈ سےکورٹی کے تعاون سے فےصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمےنہ لگاےا جا رہا ہے،جس خا ص طور پر گندم کی کاشت ،کپاس اور چاول کی پےدوار کے نقصان کا تخمےنہ لگایا جا رہا ہے ،پاکستان نے سال رواں کےلئے5 فی صد کا گروتھ رےٹ مقرر کر رکھا ہے جو اب پورا ہوتا ہوا نظر نہےں آ رہا اسلئے گروتھ کے اہداف پر نےچے کی جانب نظرثانی کے لئے کام ہو رہا ہے تاہم حتمی فےصلہ تمام تخمےنہ جات کو سامنے رکھ کر کےا جائے گا ۔
 نظر ثانی 

ای پیپر دی نیشن