لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے کہ جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ 6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان نے جس جذبے اور جرات کا مظاہرہ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کامیابی میں پوری قوم نے جس اتفاق اور وطن سے محبت کا اظہار کیا اور یکجا ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کے دانت کھٹے کیے یہ یقیناً ہمارے لیے ہمیشہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔ محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی بھی طرح کسی سے کم نہیں اور مختلف شعبوں میں ان کی نمایاں کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے۔
گورنر پنجاب