وہاڑی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ اگر منفی سیاست کی مزید کھلی چھٹی دی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی انہوں نے مذید کہا کہ وہ اپنے اسلامی اور پاکستانی سیلاب زدگان بھائیوں کی مشکلات میں کمی کے لیے اپنی اور اپنے قریبی حلقہ احباب کی طرف سے فنڈ ریزنگ مہم شروع کر رکھی ہے راشن کپڑوں اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کے دو ٹرک اور نقد رقم بھجوائیں گے وہ صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے اپوزیش کے رویہ کو غیر سیاسی قرار دیااور مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی منفی اور جھوٹے الزامات کی سیاست نے ملک اور اس کے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تمام ریاستی اداروں کو اس کے ازالہ کے لیے کمر کس کر میدان عمل میں نکل آنا چاہیے اگر منفی سیاست کی مزید کھلی چھٹی دی گئی تو یہ ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
منفی سیاست کی مزید چھٹی دی گئی تو ملک و قوم سے زیادتی ہوگی: ثاقب خورشید
Sep 06, 2022