لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملائشیا کے پانچ روزہ دورہ کے بعد پیر کی شام وطن واپس پہنچ گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور کارکنان کی امدادی سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے پر تحسین کی۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہزاروں کارکنان اور رضاکاران خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم سیلابی علاقوں میں مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسلامی سراج الحق نے کوالالمپور میں پاکستان کی سفیرآمنہ بلوچ اور دیگر ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق موضوع زیربحث آئے۔ امیر جماعت نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ قوم متحد ہو کر مصیبت زدگان کی مدد کرے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی سیلاب زدگان کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
سراج الحق
اوورسیز پاّکستانیوں کی سیلاب زدگان کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں: سراج الحق
Sep 06, 2022