لاہور (نمائندہ خصوصی) مناواں کے سوئمنگ پول میں 10 سالہ ماریہ کے قتل کیخلاف ورثاءنے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری اور ان کو کیفرکردار پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماریہ کے قتل کے معاملہ میں انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے واقعہ میں ملوث ملزم اسلم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سوئمنگ پول کا مالک علی رضا پہلے دن سے انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ بچی ماریہ کے ورثاء نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس افسروں سے مطالبہ کیا کہ قتل و زیادتی میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔
بچی قتل
مناواں: بچی سے زیادتی‘ قتل، ورثاءکا پولیس کیخلاف احتجاج
Sep 06, 2022