لاہور (سپیشل رپورٹر) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی مزید 20 آسامیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے حکومت پنجاب کو خط بھی لکھ دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے حامی وکلاءکو نوازنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی پہلے 60 آسامیاں موجود ہیں جن کا تناسب ہائیکورٹ کے ججوں کے حساب سے ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی بھی 20 آسامیوں پر تعیناتیاں ہو چکی ہیں۔
آسامیاں
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی مزید 20 اسامیاں بڑھانے کا فیصلہ
Sep 06, 2022