سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروس بحالی اولین ترجیح ہے: سعد رفیق 


لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ ریلوے تنصیبات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے اے جی ایم انفراسٹرکچر، چیف انجینئر اوپن لائن اور چیف انجینئر ایس اینڈ سی کو متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروس کی جلد بحالی کے لیے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیر ریلوے کی ہدایت کے مطابق اے جی ایم انفراسٹرکچر ایم ایل ون کی بحالی کی نگرانی کریں گے، چیف انجینئر ایس اینڈ سی کوٹری- دادو سیکشن اور حبیب کوٹ-جیکب آباد سیکشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔ جبکہ چیف انجینئر اوپن لائن سبی۔کوئٹہ سیکشن پر متاثرہ پل اور نوشکی-دالبندین سیکشن کی مانیٹرنگ کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گریڈ سترہ سے بائیس تک کے تمام ریلوے افسران اس سال جون سے ستمبر تک ٹریول اور ڈیلی الاو¿نسز کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں لیں گے۔ یہ فیصلہ پاکستان ریلویز کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
سعد رفیق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...