پرویز الٰہی تب تک وزیراعلیٰ رہیں گے، جب تک عمران چاہیں گے: فیاض چوہان 


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پنجاب میں ان ہاﺅس تبدیلی کی باتیں یہ منہ اور مسور کی دال جیسی ہیں۔ پی ڈی ایم عوامی خدمت کی بجائے اب بھی محلاتی سازشوں میں مصروف ہے۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کو دھول چٹا کر پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کو مسند اقتدار پر بٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی حکومت محلاتی سازشوں کی بجائے عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی۔ پنجاب سے اقتدار کا جانا پی ڈی ایم کیلئے ڈراﺅنا خواب بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا عوامی خدمت کی بجائے صرف سازشیں رچانا ہے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا چودھری پرویز الہی پر مکمل اعتماد ہے۔ ترجمان وزیر اعلی نے کہا کہ یہ بونے جتنے مرضی جتن کر لیں ناکام اور نامراد رہیں گے۔ چودھری پرویز الہی تب تک وزیراعلی رہیں گے جب تک عمران خان چاہیں گے۔ اب کسی ایرے غیرے نتھو کھیرے کی جرات نہیں کہ پنجاب کی طرف منہ کرے۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...