اوکاڑہ، دیپالپور: گن پوائنٹ پر لڑکی  اور بچی‘ بڈیانہ میں طالبعلم سے زیادتی

Sep 06, 2022


دیپالپور‘ اوکاڑہ‘ سیالکوٹ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) جواں سال لڑکی کو گن پوائنٹ پر بے آبرو کر دیا۔ اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر دیا۔ لڑکی کی ویڈیو اور تصاویر بنا ڈالیں۔ تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ نظام دین میں محمد عباس اور اس کے دو ساتھی مسلح ہو کر زبردستی اظہر عباس کے گھر داخل ہوگئے، جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا جب کہ ان کی بیٹی (س) کو دوسرے کمرے میں لے جا کر محمد عباس نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی۔ شور کی آواز سن کر اہل علاقہ آگئے تو ملزم اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ کرنگالی میں واقع بھٹہ خشت پر رہنے والے محمد منشاءکا بیٹا (غ) جو گورنمنٹ ہائی سکول رندھاوا میں ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے‘ گھر سے سکول جا رہا تھا کہ راستے میں موجود 23 سالہ اوباش بلال نے موٹر سائیکل پر چارہ اٹھانے میں مدد کا بہانہ بنا کر کھیتوں میں لے جا کر زبردستی نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ طالبعلم کے بھائی آفتاب کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی پسرور اور تھانہ بڈیانہ کے ایس ایچ او نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
زیادتیاں

مزیدخبریں