شیخوپورہ فیروز والہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گاﺅں رنیکے مینارہ میں 3 بچوں اور ماں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا جس سے 2 بچے اور والدہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بچہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمگیر کے گھر میں اس کے بچوں اور اہلیہ کو مبینہ طور پر زہر دیدیا گیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر یکے بعد دیگرے دو بچے سات سالہ عبداللہ، عمر 10 سالہ امان فاطمہ، انکی 35 سالہ والدہ مصباح جاں بحق ہوگئیں۔ 9 سالہ احمد کی حالت مزید بگڑنے پر اس کو رات گئے میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق زمیندار عالمگیر نے اپنے گھر کے کمرے میں گندم کا سٹاک رکھا تھا جس کی حفاظت کے لیے زہریلی گولیاں بھی رکھی ہوئی تھیں۔ زمیندار کی بیوی مصباح نے اپنے تین بچوں کے ہمراہ کمرے سے گندم لینے کے لئے دروازہ کھولا توگولیوں کی زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے اور ہلاکتیں ہوئیں۔
زہر خورانی