پشاور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پشاور میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ رنگ روڈ پر پنڈال سجا دیا گیا ہے۔ این اے 31 سمیت پشاور بھر سے کارکن اور ورکروں کو جلسہ میں شرکت کی ہدایات کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کا جلسہ پچیس ستمبر کو ہونا تھا‘ تاہم سیلاب کے باعث اسے مو¿خر کر دیا گیا تھا۔ پشاور کے بعد چارسدہ‘ مردان اور کرم میں بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کے سربراہ خطاب کریں گے۔ الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے میں گورنر خیبر پی کے‘ وزیراعلیٰ سمیت مشیروں‘ وزراءکے جلسہ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدرمملکت‘ وزیراعظم‘ سینٹ کے چیئرمین‘ ڈپٹی چیئرمین کسی اسمبلی کے سپیکر‘ ڈپٹی سپیکر‘ وفاقی وزرائ‘ وزاراءمملکت‘ گورنرز‘ وزرائے اعلیٰ‘ صوبائی وزرائ‘ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے مشیر کسی بھی امیدوار کے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی مذکورہ جلسہ میں کسی قسم کے سرکاری یا ریاستی وسائل کا استعمال کیا جائے گا۔
پشاور جلسہ