راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بے نظیر ہسپتال میں مریض کو چیک کرانے کیلئے آنے والے لواحقین نے ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامہ کھڑا کر دیا، ہنگامہ آرائی کے دوران ڈاکٹروں، سٹاف پر تشدد ، ایک ڈاکٹر زخمی ہو گیا،تھانہ وارث خان کو بنےامےن نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈاکٹر ہوں ایمر جنسی میں ایک مریض سعید کو سریس حالت میں لایا گیا جس کا چیک اپ کیا ساتھ اس کے بیٹے اور رشتہ داروں کو بتایا کہ مریض کی حالت سیریس ہے، اس دوران 20 کے
قریب افراد نے ڈاکٹروں اور سٹاف کو مارنا شروع کر دیا، کارسرکار میں مداخلت کی زدوکوب کیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ، ڈاکٹر طلحہ کو چو ٹےں آئیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
بے نظیر ہسپتال میں مریض کے لواحقین کا ہنگامہ، ایک ڈاکٹر زخمی
Sep 06, 2022