راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کیتھولک مسیحی روحانی پیشوا آرچ بشپ راولپنڈی /اسلام آباد ڈائیوسس ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا ہے کہ یوم دفاع وطن کی سرحدوں کے محافظوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ، 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہیں اور قوم کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ آرچ بشپ نے خاص طور پر مسیحی ہیروز کویاد کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کے ہیروز نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے پیارے وطن پاکستان کے دفاع اور ترقی کے لیے دن رات محنت کی۔
6 ستمبر 1965 کی داستاں نسل نوکےلئے مشعل راہ ہے ، عامر صدیقی
راولپنڈی( جنرل رپورٹر) 6 ستمبر 1965 عظیم قربانیوں کی داستاںجو آئندہ نسلوں کےلئے مشعل راہ ہے ، بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ آور ہوا ہماری بہادر اور جانباز افواج نے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ذمہ داریاں بخوبی نبھاتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے وطن عزیز کےلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں قوم ان پر فخرکرتی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میںکیا۔
سرحد ی محافظوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہےں،ڈاکٹر جوزف ارشد
Sep 06, 2022