اسلام آباد(نا مہ نگار)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(گیارہویں)کے سالانہ امتحانات برائے سال2021-22کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی کامیابی کا تناسب66.92 فیصد رہا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے گیارہویں کلاس کے امتحانات کے نتیجے کا اعلان کر دیا۔ سال 2021-22میں بورڈ میں ریگولر انرولمنٹ کلاس گیارہویں 83324رہی جبکہ 56001بچے کامیاب رہے کامیابی کا تناسب 68.38فیصد رہا ۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ3122 جبکہ682سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے ،کامیابی کا تناسب24.31فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں86446تھی جس میں 56683بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب 66.92فیصد رہا ۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس5050پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔