راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،اس موقعہ پر ایس ڈی پی او نیوٹان وقاص خان بھی ہمراہ تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے نیشنل T20میچز کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور افسران کو ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں،اردگر د کے ماحول پر کڑی نظررکھیں،سینئر افسران ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں،ٹیمز اور میچز کی سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈی جی آرڈی اے نے بغیر اطلاع غیر حاضرسٹینو گرافر کو معطل کر دیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے محمد سیف انور جپہ نے سٹینو گرافرمحمد عباس کو بغیر اطلاع کے غیر حاضر ہونے پر معطل کر دیا ، ڈی جی آر ڈی اے نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور روزانہ صبح 9 بجے دفتر میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا تمام افسران کو ہدایت کی عوام الناس کے لیے حائل رکاوٹیں اور مسائل جلد حل کی جائیں۔ انہوں نے تیز رفتار اور معیاری کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے غیر قانونی وغیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ڈی جی آر ڈی اے نے آر ڈی اے ڈائریکٹوریٹس کو سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کام کی راہ میں کوئی جسمانی رکاوٹ نہیں ہے تو اس میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ مزید انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہمیں کام کے وقت میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہئے۔