مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں :وزیراعلیٰ پنجاب

Sep 06, 2022 | 11:12

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا یوم دفاع و شہداء پر پیغام جاری کیا ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آج کے دن پاک فوج کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلو ں میں زندہ ہیں -فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں -آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے-1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں۔ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
 ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں