آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے 6 ستمبر، یوم دفاع کی مناسبت سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔
6 Sep symbolises unwavering resolve of Pak Armed Forces backed by great Pak Nation 2 defend motherland against all odds.Nation salutes our heroes. “We owe our freedom & peace to unprecedented sacrifices of martyrs 2 keep the flag high” COAS.#OurMartyrsOurHeroes#JurratKeNishaan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 6, 2022
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی بہادر قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کی، جس کے لئے قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء نے جانیں دے کر قومی پرچم کو بلند رکھا، ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہیں۔