چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پروپیگنڈہ مہم کے خلاف آج پشاور جلسے میں بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ میں پی ڈی ایم کی طرف سے میرے خلاف شروع کیے گئےجھوٹے پروپیگنڈے کی پیروی کر رہا ہوں، یہ پروپیگنڈے پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے ہے۔
میں اس کڑےپراپیگنڈےپر نگاہ رکھےہوئےہوں جومجرموں کاPDMنامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہPTIکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گاجو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔بس بہت ہوگیا!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت جان بوجھ کر میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر مجھے بدنام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پشاور کے جلسے میں ان تمام لوگوں کو مناسب جواب دوں گا۔