سلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طیبہ گل معاملے پر وزیراعظم ہاؤس کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر سے متعلق ایجنڈے پر غور کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے اعظم خان سے استفسار کیا کہ طیبہ گل نے کہا کہ آپ انہیں بلیو ایریا ہوٹل میں ملے اور آپ سے ملنے کے بعد طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا۔نور عالم خان نے جواب دیا کہ میں طیبہ گل سے ایک بار بھی نہیں ملا۔پرائم منسٹر آفس اور ہاؤس میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی ایک مہینہ وہاں رہے اور اس کی انٹری نہ ہو۔سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے پی اے سی کو مزید بتایا کہ ملنا تو دُور کی بات، اگر طیبہ گل کبھی وزیراعظم آفس بھی آئی تو میرے علم میں نہیں۔پی اے سی نے پرائم منسٹر آفس اور ہاؤس سے انٹری، خروج اور سٹیزن پورٹل کا ریکارڈ منگوانے کی ہدایت کردی۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین نیب اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شریک ہوئے۔