سہون شریف اور سعید آباد کے ڈوبنے کا خطرہ برقرار

Sep 06, 2022 | 17:18

سہون: منچھر جھیل میں مزید شگاف ڈالنے کے باوجود پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کی وجہ سے سہون شریف اور سعید آباد کے ڈوبنے کا خطرہ برقرار ہے۔

 منچھر جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، دریائے سندھ میں چھ لاکھ کیوسک کی مقدار سے  سیلابی پانی گزرنے سے حفاظتی پشتوں پر دباؤ بڑھ گیا،ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا کہ ہم نے پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے منچھر جھیل میں مزید کٹ لگادیا، دریائے سندھ میں پانی کم ہونے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے، جہاں ضرورت ہوگی اور ماہرین فیصلہ کریں گے سیلابی پانی کو راستہ دینے کے لیے عوام ساتھ دیں،  کنڈیارو کے عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیں۔حساس قرار دیئے جانے والے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کا خطرہ  پیدا ہونے سے ایم ایس حفاظتی بند پر منارکی کے قریب علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس ہے۔ منچھر جھیل میں تین مقامات پر کٹ لگانے سے پانی کا اخراج جاری ہے لیکن اس کے باوجود ایم این وی اور جھیل پر پانی کا دباؤ برقرار ہے۔

مزیدخبریں