جامشورو: منچھرجھیل زیروپوائنٹ پر بچاؤبند میں شگاف پڑ گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی گاؤں واہڑ میں سیلابی پانی داخل ہو گیاہے۔پانی کی سطح کم نہ ہونے پر پانی کےدباؤ سے زیروپوائنٹ پر شگاف پڑا ہے۔منچھرجھیل کوشگاف سےقبل بھی دو مقامات پر کٹ لگایا گیا تھا جس کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہو سکی تھی۔سیلابی پانی نےسہون کی 5 یونین کونسلز کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سیلابی پانی سے زیرآب واہڑ کے مکینوں نے محفوظ مقام پرمنتقلی شروع کر دی ہے۔محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجےکا سیلاب ہے اور کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4ہزار 147 کیوسک ہے۔ منچھرجھیل کاپانی کوٹری بیراج پہنچنے پر سطح آب میں اضافہ ہوگا ابھی کوٹری بیراج میں مزیدگنجائش موجودہے۔