بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو سیلاب سے متعلق بدترین کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سنیٹر منظور کاکڑ نے ناقص اور بدترین کارکردگی پر وزیراعلی بلوچستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔سیکریٹری جنرل وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو سےسیلاب سےمتعلق کارکردگی پر جواب طلب کریں گے اور اُن سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو بے یاروں مددگار چھوڑنے پر جواب طلب کیاجائے گا۔ بی اے پی کے سیکرٹری جنرل سینٹر منظورکاکڑ اہم مشاورت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان کےبارے پارٹی کا بڑا فیصلہ،پارٹی تقسیم کا شکار
Sep 06, 2022 | 21:45