حالیہ سیلاب سے مدین اور دیگر علاقوں میں مشہور ٹراوٹ مچھلیوں کی 2 سو سے زائد ہیچریاں تباہ ہونے سے مالکان کو کروڑوں کا نقصان، ٹرائوٹ ہیچریوں کی تباہی سے نایاب مچھلی کی پیداوار بھی متاثر ہوئی،انتظامیہ کے مطابق حالیہ سیلاب سے بحرین ،مدین ،کالام ،چیل ،گبین جبہ اور دیگر علاقوں میں تقریبا دو سو ہچریاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں جس میں کروڑوں کی نایاب مچھلیاں بھی دریا برد ہو گئے ہیں، ہیچریوں کی تباہی سے نہ صرف مالکان کا نقصان ہوا بلکہ ان ہیچریوں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین بھی بے روزگار ہوگئے ہیں ، واضح رہے کہ سوات میں سیاحت کا شعبہ فروغ پانے کے بعد سیاحوں کی اکثریت ان علاقوں میں ٹرائوٹ مچھلی کھانے کیلئے بھی آتے تھے،موجودہ صوبائی حکومت نے ٹرائوٹ مچھلی کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر چار سو کے قریب ہیچریاں عوامی شراکت داری کے بنیاد قائم کئے اور اس میں لوگوں کو ساتھ ملایا جس سے سوات میں ٹرواٹ مچھلیوں کی پیداوار بہت بڑھ گئی تھی لیکن حالیہ سیلاب نے دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ان ٹرائوٹ ہیچریوں کو بھی متاثر کیا، متاثرہ ہیچری مالکان نے حکومت سے ٹراوٹ فارمز اور ہیچریاں دوبارہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اور بحالی کیلئے پیکج دینے کا مطالبہ کیا ۔