لاہور(نامہ نگار )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ زائرین کو فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے 4ایس پیز،15ڈی ایس پیز،64انسپکٹرزو ایس ایچ اوز سمیت32سو سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ خواتین کی چیکنگ کیلئے 168لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی دربار کی نگرانی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ دربار سے ملحقہ بلند عمارات پر تعینات سنائپرز تعینات ہیں۔انہوں نے قذافی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیااور ٹیموں کے روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔