ای ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ایپ ترتیب دے دی :طارق جمیل

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل نے کہا ہے کہ ای ڈرائیونگ لائسنس اب ہر شہری کی پہنچ میں ہے جس کیلئے باقاعدہ ایپ ترتیب دی گئی ہے شہری ویب سائیڈ ڈی ایل آئی ایم ایس پر اپنے قومی شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش کا اندراج کرکے اپنا الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس فوری حاصل کر سکتے ہیں جسے پی ڈی ایف فائل کی شکل میں اپنے پاس محفوظ کر کے ضرورت پڑنے پر ٹریفک پولیس کو دکھایا اور دیگر متعلقہ امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن