ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب شفاعت علی کا نوشہرہ ورکاںکادورہ

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شفاعت علی نے ''اب گاؤں چمکیں گے'' پروگرام کے حوالہ سے  مجو چک کا دورہ کیا اور گلیوں بازاروں کی صفائی اور کوڑا ڈمپنگ پوائنٹس کو چیک کیا، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ملازم اور مینجمنٹ کمیٹی ممبران کو کردار نبھانا ہو گا، بہترین انتظامات پرشفاعت علی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ نخبہ صبغت اللہ سدھو اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...