نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مقامی نوجوان کا منفرد اعزاز، ویسٹ کو انرجی میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی ایجاد کر لی، ورلڈ بنک کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا انعام دیا گیا ، نواحی گاؤں کوٹ کیسو کا رہائشی حافظ قاسم ضیاء اولکھ نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ، انہوں نے اپنے فائنل ایئر کے پراجیکٹ میں ویسٹ کو انرجی میں تبدیل کرنے کا ری ایکٹر ڈیزائن کیا،جس پر ورلڈ بنک نے انہیں 3500 امریکی ڈالر پاکستانی ایک کروڑ روپے کا انعام دیا۔،نوشہرہ ورکاں کے سپوت کی کامیابی پر مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، سینئر صحافی اقبال صدیق سدھو، طیب معاویہ اولکھ سمیت اہل علاقہ نے مبارکباددی۔