کابل (نیٹ نیوز) طالبان حکومت کی پابندیوں سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں۔ فرانس پہنچنے والی خواتین میں یونیورسٹی کی سابق ڈائریکٹر، این جی او کی سابق کنسلٹنٹ، سابقہ ٹی وی میزبان اور کابل کے خفیہ سکول کی ٹیچر شامل ہیں۔ ان خواتین نے 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پاکستان میں عارضی پناہ حاصل کی ہوئی تھی۔ ان 5 خواتین کو نکالنے سے متعلق فرانسیسی حکام نے انتظامات کیے۔ فرانسیسی امیگریشن اتھارٹی کا کہناہے مغرب کے ساتھ رابطوں کے باعث طالبان سے خطرات کا سامنا کرنے والی خواتین پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔