لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ شہدا، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، 6 ستمبر کی جنگ کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کہا کہ آج کے دن کا پیغام ہے پاکستانی قوم کا اتحاد دشمن کا ہر ناپاک منصوبہ ناکام بنا سکتا ہے،قوم بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے،خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آج کے دن کا تقاضا ہے جس طرح 6 ستمبر 1965 ء کو ہماری افواج نے بھارت کو جنگ میں ناکوں منہ چنے چبوائے اور بھارت کو جنگی محاذ پر عبرت ناک شکست دی، اسی طرح ملک و قوم کو درپیش معاشی حالات کا مقابلہ بھی ہم اس طری متحد ہوکر کرنا ہے۔ اگر ہم متحد ہونگے۔
وطن عزیز کی سلامتی ‘ دفاع کیلئے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:خالد سندھو
Sep 06, 2023