لاہور(سپیشل کارسپانڈنٹ)معروف قانون ،انسانی حقوق کے علمبردار، شاعر و ادیب اشتیاق چودھری نے نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری سے انکے دفتر میں ملاقات کی اوراپنی انسانی حقوق سے متعلق مشہورمقدمات و خدمات اور ابتدائی وسیاسی زندگی پر لکھی کتاب ’’سفیر حق‘‘ پیش کی۔ کرنل سید احمد ندیم قادری نے کہا کہ اشتیاق چودھری بلاشبہ حق کے سفیر ہیں، ان جیسی شخصیات کی خدمات معاشرے میں زندگی کی علامت اور قابل تعریف ہیں۔ کوئی درد دل رکھنے والا ہی غریبوں کے حقوق کے لئے دن رات جدوجہد کرسکتا ہے ۔ اشتیاق چودھری کی خدمات لائق تحسین ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالی سب وکلا کو ایسا جذبہ انسانی دے ۔ ملاقات میںکتاب کے مصنف و سینئر صحافی مقصود گوہر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود ، ایڈیٹر فیملی میگزین خالد بہزاد ہاشمی، اے ایم شکوری ،بزنس منیجر عثمان مسعود اور خاور عباس سندھو بھی موجود تھے۔کتاب سفیر حق میں اشتیاق چودھری کے حالات زندگی ، عدلیہ بحالی تحریک ، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات سمیت ہر مظلوم کے حقوق کی قانونی جنگ اور کامیابیوں کا بھر پور احاطہ کیا گیا ہے۔