ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے وینیو کی تبدیلی سے انکار

Sep 06, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے وینیو کی تبدیلی سے انکار‘سپر فور کے سری لنکا کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان‘ بھارت ٹاکرا کولمبو میں 10 ستمبر کو ہوگا۔بارش کی صورت میں میچ کیلئے ریزرو دن رکھا گیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا جاری کردہ شیڈول برقرار رکھاہے ،۔شیڈول کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے باضابطہ اعلان کر دیا۔پاکستان نے کولمبو میں بارشوں کے باعث میچز کسی اور وینیو پر منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔کینڈی میں پاک بھارت میچ بھی بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔پی سی بی کا بدستور اے سی سی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرانے پر اصرارکیا گیا ۔

مزیدخبریں