ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی‘14مقامات کا دورہ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹوور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔ ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائیگا، کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع دیا گیا ۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی نے گزشتہ روز لاہور کے 14 مقامات کا دورہ کیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی سب سے پہلے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں کی گئی۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کی۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی آج اور کل بھی لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...