این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھایا جائے، خیبر پی کے کا وفاق کو خط

Sep 06, 2023

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) نگران صوبائی حکومت خیبر پی کے نے وفاق  کو این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وفاق 25  آئینی ترمیم  کے تحت نئے این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد کرے۔ صوبے کا موجودہ حصہ 14.62 سے بڑھ کر 19.6 فیصد کیا جائے۔ قبائلی اضلاع کے رواں مالی سال کا فنڈ 262 ارب روپے بنتا ہے، وفاق نے رواں مالی سال کے دوران سابق فاٹا کیلئے 123 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ سو ارب روپے کی سالانہ فراہمی کے وعدے کو بھی تاحال عملی شکل نہیں دی جا سکی۔ پانچ سالوں کے 5 سو ارب میں سے صرف 103 ارب روپے دیئے گئے۔

مزیدخبریں