حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات شروع، محسن نقوی اسحاق ڈار نے مزار پر چادر پوشی کی

لاہور  (نیوز رپورٹر+خصوصی نامہ نگار) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سینیٹر اسحاق ڈار نے  حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویریؒ  کے مزار پر چادر پوشی کر کے980 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ قاری صداقت علی شاہ نے تلاوت قرآن پاک اور عمر چشتی اور ہمنو ا نے ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی۔ محسن نقوی او رشرکاء نے  حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویریؒ  کے مزار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔ٰ محسن نقوی نے دودھ کی سبیل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے بارے میں ڈاکٹر طاہر رضا کی کتب کی رونمائی بھی کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 3روزہ عرس کے دوران عقیدت مندوں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔ لنگر خانے میں عقیدت مندوں کو منظم طریقے سے کھانا پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دودھ کی سبیل میں عقیدت مندوں کے لئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں۔ c

ای پیپر دی نیشن