آئی پی پیز کی رقم ریلیف کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ارسال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع  نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے، نئے پلان میں آئی ایم ای کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ نے نگران حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان رد کر دیا تھا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سے کم کا اثر پڑے گا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائد کا اثر بتایا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...