یوم دفاع آج، قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے: عسکری قیادت

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے 58ویں یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر   کے مطابق 6 ستمبر 1965ء  کو حق و باطل کے معرکے نے یہ ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس روز مادرِ وطن کے ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے  پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آج پوری قوم اْن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم بطور قوم اْن تمام شہداء  کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرچم کی سربلندی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
یوم دفاع
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + خبر نگار + نمائندہ خصوصی) یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ صدر اور وزیراعظم نے پیغامات جاری کئے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء اور  ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء مناتے ہیں۔ 58سال قبل آج ہی کے دن ہماری مسلح افواج اور پوری پاکستانی قوم نے غیر معمولی جرات اور بے مثال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔ اس طرح  جنگِ ستمبر ہماری تاریخ میں غیر متزلزل قومی عزم،  پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہء حب الوطنی و قربانی کی علامت کے طور پر ایک یادگار حیثیت رکھتی ہے۔ اس روز مادرِ وطن کے بہادربیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے  ہوئے تاریخ  کا روشن باب رقم کیا۔ آج ہم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دفاعِ وطن کا فریضہ ادا  کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر ایک مثال قائم کی۔ آج ہم کشمیری عوام، خواتین اور بچوں کی قربانیوں کو بھی یاد کرتے ہیں جو انہوں نے اپنے حق خودارادیت کے لیے دہائیوں طویل جدوجہد کے دوران دی ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ6 ستمبر کا دن ملی عزم، ہمت، بہادری اور شجاعت کے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دن ہماری تاریخ میں قومی عظمت، سالمیت اور خودمختاری کی علامت ہے۔ اس شاندار دن پوری پاکستانی قوم ملک کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی۔ یہ دن اپنے ملک سے وفاداری اور قومی خدمت کے عہد کی تجدید کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ وطن کے ان بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے ملکی سلامتی کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد اْس وقت تک جاری رکھے گا۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لیے متحد اور ہر وقت تیار ہے۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں ملک کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کیا ہے۔ ان کی جماعت پاکستان دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے اور ملک کی سلامتی اور سربلندی کے لیے اپنا بھرپور کردار نبھاتے رہنے کے لیے پرعزم ہے۔ چیئرمین و ڈپٹی سینٹ نے کہا پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔
یوم دفاع

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...