سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 192 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سوات میں زلزلہ، شدت 4.7
Sep 06, 2023