ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء فوجی اعزاز کیساتھ آبائی شہروں میں سپرد خاک

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہروں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکت کی۔ شہید لیفٹیننٹ کمانڈر سید جواد علی کی نماز جنازہ کراچی جبکہ شہید حسنین حیدر (LUWT) کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ترکھان والا,ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ عسکری و سول حکام اور شہداء کے لواحقین اور عزیز و عقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...