آرمی چیف کا دورہ ازبکستان، انٹیلی جنس، باہمی تربیتی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر دو روزہ دورہ پر ازبکستان پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع اور چئیرمین اینڈ سیکرٹری برائے سٹیٹ سکیورٹی سروس ازبکستان سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے انٹیلی جنس اورباہمی  تربیتی  تعاون  بڑھانے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ وزارتِ دفاع آمدپر چیف آف آرمی سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے تاشقند میں یادگارِ شہدا  پر پھول بھی رکھے۔

ای پیپر دی نیشن