کراچی(آئی این پی ) پی آئی اے افسران وملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں جب کہ تنخواہیں مذید التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اکاونٹس منجمد ہونے کے سبب پی آئی اے کے گروپ ایک تا چار کے ملازمین اور افسران کو رواں ماہ کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی جاسکیں۔