لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جی 20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔. جڑانوالہ واقعہ پر پولیس نے تفصیلی تفتیش کی ہے ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ مسلم مسیحی فسادات کا تعلق بھارت سے جڑ رہا ہے۔ بھارت کو جی 20 اجلاس میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ جی 20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن آئے گا۔