منگائی ، الیکشن میں تاخیر، پاکستان بار کونسل نے 9 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں 9 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق صدر مملکت جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل نے 90 دن میں الیکشن نہ کرانے اور موجودہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف 9 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا نے  کہا کہ صدر مملکت کو کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں، آئین کے مطابق وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، 90 دن میں الیکشن کرانا آئینی تقاضا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون رشید نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے پیش نظر افسران کو مفت بجلی اور پیٹرول کی سہولت کو ختم کیا جائے، مہنگائی کے خلاف تمام بارز ایک ہیں۔ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ پورے ملک میں مسنگ پرسن کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، مطالبہ ہے کہ تمام مسنگ پرسنز کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ حسن رضا پاشا نے کہا مہنگائی سے عام عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، ہم نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ججز، جنرلز اور گورنمنٹ آفیشل کی مراعات ختم کی جائیں، بجلی، پٹرول اور گیس کے بل قومی خزانے سے نہ دیئے جائیں۔ بلوچستان کے ساتھ ساتھ باقی ملک میں مسنگ پرسنز کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے۔ وکلا پروٹیکشن بل پر فی الفور عمل کیا جائے۔ وکلاء کے گھروں پر غیر قانونی ریڈ ختم کی جائیں۔ وکلاء اپنا قانونی حق استعمال کرکے اپنے مؤکل کا مؤقف عدالت میں پیش کرتے ہیں۔ جن ججز پر ریفرنسز دائر ہیں، ان پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے مطالبہ ہے کہ ریفرنسز پر کارروائی کریں۔ آئین پاکستان پر تمام وکلاء  تنظیمیں متحد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...