2 ڈی پی اوز‘ 18 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے دو اضلاع کے ڈی پی اوز اور 18 ڈی ایس پیز کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ فیصل گلزار کو ڈی پی اوحافظ آباد، توقیر محمد نعیم کو ڈی پی او خوشاب، محمد نواز ورک کو ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ، ڈی ایس پی ممتاز آباد ملتان قلب سجاد کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس شیخوپورہ آغا محمود خان کو ڈی ایس پی صفدر آباد شیخوپورہ، ڈی ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ گوجرانوالہ ذیشان اقبال کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزگجرات، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم راولپنڈی اکرام اللہ کو ڈی ایس پی وی وی آئی پی سپیشل برانچ راولپنڈی، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد محمد عامر وحید کو ڈی ایس پی سول لائن فیصل آباد، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چینوٹ فیاض احمد کو ڈی ایس پی کوتوالی فیصل آباد، ڈی ایس پی صدر شیخوپورہ مسعود احمد کو ڈی ایس پی لیگل گوجرانوالہ، ڈی ایس پی لیگل خوشاب عنایت اللہ کو ڈی ایس پی لیگل سرگودھا، ڈی ایس پی پی ٹی ایس لیگل سرگودھا قاسم حیات کو ڈی ایس پی لیگل سرگودھا، ڈی ایس پی آئی اے بی سرگودھا ریجن نیلوفر حیات کو ڈی ایس پی انٹرنل اکائونٹیبلٹی برانچ سرگودھا، ڈی ایس پی تلہ گنگ چکوال ذوالفقار علی کو ڈی ایس پی بصیر پور اوکاڑہ، ڈی ایس پی بصیر پور اوکاڑہ ظفر اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم اوکاڑہ، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم لیہ اظہر حسین کو ڈی ایس پی مظفرگڑھ، ڈی ایس پی مظفرگڑھ محمد مجاہد اقبال کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت، ڈی ایس پی علی پور مظفرگڑھ سید اعجاز حسین بخاری کو ڈی ایس پی کبیروالا خانیوال جبکہ حیدر حسین کو ڈی ایس پی کینٹ ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن