نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں جی 20 اجلاس کے نام پر غریب مشکلات کا شکار ہو گئے۔ نقل مکانی پر مجبور ہیں، نئی دلی کے خستہ حال مکینوں کا کہنا ہے کہ تزین و آرائش کے نام پر ان کی زندگیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔ ہمیں بھی بندروں کی طرح شہر سے نکال دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنوری سے اب تک نئی دلی، ممبئی اور کولکتہ میں سڑک کنارے سینکڑوں گھر، دکانیں گرا دی گئی ہیں۔ مکینوں کو گھر اور چھوٹی دکانیں گرانے سے تھوڑی دیر قبل ہی انخلاء کے نوٹس دیئے گئے سڑک کنارے بنے پرانے گھر اور دکانیں گرانے کا مقصد غربت کے آثار نہ دکھانا ہے۔
’’غربت نظر نہ آئے‘‘ جی 20 اجلاس سے قبل دہلی میں سینکڑوں کچے گھر، دکانیں مسمار
Sep 06, 2023